26 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور پاک بحریہ کے افسر سمیت 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور پاک بحریہ کے افسر سمیت 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ادھر نارتھ کراچی میں واجد علی شیخ کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لئے جارہا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ کے قریب مسلح دہشت گردوں نے پاک بحریہ کے افسرعظیم کو نشانہ بنایا، انہیں چار گولیاں لگیں۔ سہراب گوٹھ اور ڈاکس کے علاقے محمدی کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169